چکن پلاو کی ترکیب اردو میں – Pakistani Chicken Pilau Recipe in Urdu

Pakistani Chicken Pilau Recipe in Urdu

Pakistani Chicken Pilau Recipe in Urdu Pakistani Chicken Pilau Recipe in Urdu Pakistani Chicken Pilau Recipe in Urdu

اجزا

چکن ۔۔۔ ۷۵۰ گرام

ثابت دھنیا ۔۔۔ ۲ بڑے چمچ چمچ

ثابت کالی مرچیں ۔۔۔ ۲ بڑے چمچ چمچ

ادرک ۔۔۔ ۸ ٹکڑے

تیز بات ۔۔۔ ۲ عدد

دارچینی ۔۔۔ ۱ لمبا ٹکڑا

بادیاں ۔۔۔ ۱ عدد

بڑی الائحی ۔۔۔ ۲ یا ۳ عدد

چھوٹی الائچی ۔۔۔ ۵ عدد

پیاز ۔۔۔ ۲ عدد

گھی ۔۔۔ ۴ بٰڑے چمچ

نمک ۔۔۔ ۴ چمچ یا حسب ذائقہ

ثابت زیرہ ۔۔۔ ۲ چمچ

باسمتی چاول ۔۔۔ ۳ کپ، ادھا گھنٹہ بھگو لیں

ترکیب

۔۔۔سب سے پہلے یخنی تیار کرنی ہے۔ اسکے لیئے اپ ایک پتیلی میں چکن، تمام ثابت مصالحے (زیرہ کے علاوہ) ایک پیاز )۴ یا ۶ ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، ادرک اور نمک ڈال لیں۔ اتنا پانی ڈال لٰیں کہ سب کچھ نیچے ا جائے اور ڈھک کہ ہلکے انچ پے پکائین ادھا گھنٹہ کے لیئے۔

۔۔۔ یخنی تیار ۃو جائے تو پانی چھان کہ الگ کر لیں چکن اور مصالحوں سے۔ مصالحوں کو پھینک لٰیں اور چکن اور پانی کو علحدہ علحدہ رکھ لیں۔

۔۔۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کر لیں۔ اس میں زیرہ اور پیاز (باریک کٹا ہوا) ڈال لیں اور پیاز کو براؤن کرلیں۔ جتنا اپ پیاز کو براؤن کریںگے اتنا ڈارک اپکے چاول ہونگے۔ بس دھیان دیجیئے کہ پیاز ہرگز نہ جلے۔

۔۔۔ اب چاول، چکن اور ۶ کپ پانی ڈال لیں۔ اسے تیز اگ پے رکھیں اور جب ابالا ا جائے تو اگ پلکی کر لیں اور اسے ڈھک لیں۔ اس وقت تک ہلکے اگ پے پکنے دیں کہ تمام پانی سوکھ جائے۔

۔۔۔اگ بند کرلیں اور اسے ڈھکن کہ ساتھ دم پے رہنے دیں ۱۵ سے ۲۰ منٹ تک۔

۔۔چکن پلاو تیار ہے۔ رائتہ، سلاڈ اور شامی کباب کے ساتھ سرو کریں۔