اردو میں بھنڈی کی ترکیب – Pakistani Bhindi (Okra/Lady Fingers) Recipe in Urdu

Pakistani Bhindi (Okra/Lady Fingers) Recipe in Urdu

Pakistani Bhindi (Okra/Lady Fingers) Recipe in Urdu

بھنڈی بنانے کے کئ طریقے ہین۔ میری امی بھنا بھنا بناتی ہین جس میں پیاز اور ٹماٹر بلکل گھل جاتے ہیں۔ بعض لوگ بھنڈی کو ثابت رہنے دیتے ہیں یعنی اسے کاٹتے نھیں ہین۔  بعض کو کھڑے پیاز نہیں پسند، بعض کو کھڑے ہی پسند۔ میں پھر کبھی وہ سارے طریقے شیئر کروںگی پر اج کے لیے میں ایسی ترکیب شئیر  کر رھی ھون جس میں پیاز اور ٹماٹر کافی حد تک کھڑے اور ثابت ہیں۔ اس ترکیب میں کلونجی بھی شامل کی گئی ہے جس کی وجہ سے ذائقہ بہت ہی مزےدار بنتا ہے۔

یہ ترکیب خاص طور پر انکے لیئے ہے جو بھنڈی کو زیادہ پسند نہیں کرتے۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ اپکو یہ ترکیب بہت اچھی لگے گی، جیسے ہمیں ائی۔

Pakistani Bhindi (Okra/Lady Fingers) Recipe in Urdu

  اجزا ۔۔۔ ۴ لوگوں کے لئے سائڈ ڈش کے طور پر

بھنڈی ۔۔۔ ٣٠٠ گرام
پیاز ۔۔۔ ١، باریک کٹا ہوا

ادرک ۔۔۔ ۴ یا ۵، باریک کٹے ہوئے
ٹماٹر ۔۔۔ ٢، کٹے ہؤے
موٹی ہری مرچ ۔۔۔ ۲ عدد
کلونجی – ١ تہائ چائے کا چمچ
ھلدی – آدھا چمچ
نمک – حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر – آدھا چمچ یا حسب ذائقہ
ثابت زیرہ – ١ چمچ

ترکیب

بھنڈی کو دھو کے سوکھا دیں۔ پھر بھنڈی کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، سر اور دم کوو چھوڑ کر

Bhindi - Pakistani Okra/Lady Fingers - Fatima Cooks

پین میں کھلا تیل گرم کرلیں۔ جب تیل میں آپ ایک ٹکڑا ڈالیں اور وہ فورا اوپر کو آجائے تو سمجھ لیجئے کہ تیل صحیح حد تک گم ہو چکا ہے۔ ساری بھنڈی تیل میں ڈال لیجئے اور ٦-٨ منٹ تلیں ۔ تل کے سائڈ پے رکھ لیں۔

Bhindi - Pakistani Okra/Lady Fingers - Fatima Cooks

ایک علحدہ پین میں چند چمچ تیل ڈالیں۔ جب گرم ہوجائے اس میں کٹا ہوا پیاز اور ادرک ڈالیں۔ تیز آگ پے پکائں یہاں تک کہ گلابی ہوجائں پیاز

Bhindi - Pakistani Okra/Lady Fingers - Fatima Cooks

ٹماٹر، ہری مرچ اور تمام مصالحے ڈال کہ ٣ ٤ نٹ پکائیں

Bhindi - Pakistani Okra/Lady Fingers - Fatima Cooks

 تلی ہوئی بہنڈی بھی اب شامل کر کہ مکس کر لیں ۔ ڈھک کہ ہلکی آنچ پہ پکائیں ١٠ منٹ کہ لئے۔

Bhindi - Pakistani Okra/Lady Fingers - Fatima Cooks

 بھنڈی تیار ہے۔ گرم روٹی، نان یا چاول کے ساتھ کھائییں

Bhindi - Pakistani Okra/Lady Fingers - Fatima Cooks